اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹک ٹاکر گورنمنٹ کاسمیٹکس طریقے سے کام کر رہی ہے: احمد خان بھچر

لاہور(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے، یہ ٹک ٹاکر گورنمنٹ کاسمیٹکس طریقے سے کام کر رہی ہے، نالائق اور نااہل حکومت کو عوام کا کوئی خیال نہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں چوری، ڈکیتی کے 700 واقعات ہوئے ہیں، لاہور کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، شہر کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں پائیوڈین تک نہیں، یہ فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت ہے ان کو عوام کے حقوق کی پراوہ نہیں۔رہنما سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر اور ہیرو ا?ج جیل میں ہے، آج کے دن پاکستان نے بہت بڑا سنگ میل عبور کیا تھا، آج کے دن پاکستان نے ورلڈکپ جیتا تھا، پاکستان اور پی ٹی آئی کیلئے آج کا دن بہت یادگار ہے۔