دنیا بھر میں ٹی بی کا دن منایاگیا،سنگین بیماری سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ اموات

کراچی(پی پی آئی) دنیا بھر میں ٹی بی کا دن منایاگیااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں ٹی بی جیسی بیماریوں کے حوالے سے بیدارکرنا ہے، اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر ٹی بی سے اب تک بڑی تعداد میں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور طب میں ترقی کے باوجود آج بھی عوام کی ایک بڑی تعداد ٹی بی کی بیماری سے خوفزدہ رہتی ہے،  پی پی آئی کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں اسے ایک سنگین بیماری سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملہ کیس کے3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

Mon Mar 25 , 2024
لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے اچھرہ میں عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملہ کیس کے تین ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے تین ملزمان التمش، ندیم اور عادل کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں […]