سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملہ کیس کے3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے اچھرہ میں عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملہ کیس کے تین ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے تین ملزمان التمش، ندیم اور عادل کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں۔پی پی آئی کے مطابقدو ملزمان مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے دونوں ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا جس پر ملزمان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں واپس لے لیں۔تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شاہ کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پر عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔واضح رہے کہ ملزمان پر عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج ہے۔