اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں مزید 41 فیصد اضافے کی سفارش کر دی

اسلام آباد(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں مزید 41 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ وزارتِ پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے اضافہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اس سے پہلے ایک سال میں 400 فیصد گیس ٹیرف بڑھا چکا ہے۔  پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیا ٹیرف کا اطلاق نومبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک کیٹیگری نان پروٹیکٹڈ اور دوسری پروٹیکٹڈ ہیں۔اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطاً 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم نے قیمتوں سے متعلق ورکنگ شروع کر دی، اوگرا 31 جنوری تک قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات بھجوائے گا۔