عدلیہ،چیف جسٹس مخالف مہم،519 سوشل میڈیا صارفین کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے سپرد

اسلام آباد(پی پی آئی)عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف مہم شروع کرنے والے 519 سوشل میڈیا صارفین کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے عدلیہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والے پانچ سو سے زائد صارفین کی تمام پوسٹس کا ریکارڈ حاصل کرکے  جے آئی ٹی کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں سائبر ٹیم نے عدلیہ اور چیف جسٹس مخالف مہم چلانے والے 519 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے، 115 یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور فیس بک اکاؤنٹس چلانے والے صارفین نے مہم چلائی،27 اکاؤنٹس بیرون ملک سے پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، 97 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت ہوچکی ہے، 80 اکاؤنٹس کی شناخت نہیں ہوئی یا وہ جعلی اکاؤنٹس ہیں۔

Next Post

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں مزید 41 فیصد اضافے کی سفارش کر دی

Sat Jan 27 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں مزید 41 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ وزارتِ پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے اضافہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اس […]