اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت قانون و انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج  محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف نے درخواست منظور نہیں کی، جس کے بعد جج محمد بشیر نے اپنی درخواست واپس لے لی۔جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ تک میڈیکل لیو کے لیے درخواست دی تھی۔