اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن 2024 کے مشاہدہ کیلئے دولت مشترکہ کے مبصرین یکم فروری کو پاکستان پہنچیں گے

برسلز/اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر دولت مشترکہ کے مبصرین کا وفد یکم فروری کو پاکستان پہنچ رہا ہے جو الیکشن کا مشاہدہ کرے گا۔وفد کی سربراہی نائیجیریا کے سابق صدر ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کریں گے اور وفد میں 13 مبصرین شامل ہوں گے۔ پی پی آئی کے مطابق یورپ کے الیکشن ماہرین کا 10 رکنی وفد پہلے ہی پاکستان میں ہے جو جنوری کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد پہنچا تھا۔ یہ وفد بھی الیکشن کے معاملات کا مشاہدہ کرے گا۔ کامن ویلتھ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ’ہمارے الیکشن آبزرورز گروپ سے پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کی وساطت سے درخواست کی تھی۔‘بیان کے مطابق ’الیکشن کمیشن کی درخواست پر 13 رکنی وفد کو بھیجا جا رہا ہے جو انتخابات کا مشاہدہ کرے گا اور انتخابی عمل مکمل ہونے تک پاکستان میں ہی رہے گا۔‘اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’پاکستان جانے والی ٹیم کے ارکان کا انتخاب کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل پیٹیریشیا سکاٹ لینڈ نے کیا ہے جس میں ماہر ترین حکام شامل ہیں، یہ مبصرین پاکستان کے انتخابی عمل کا ایک جامع اور آزاد جائزہ پیش کریں گے۔‘