اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند میں کمی کے بعد فلائٹ آپریشن بہتر

کراچی(پی پی آئی)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند میں کمی کے بعد فلائٹ آپریشن میں بہتری آ گئی۔دھند کے باعث 7 پروازیں منسوخ اور 2 متبادل ایئر پورٹ پر منتقل کی گئی ہیں، پی پی آئی کے مطابق  کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کی پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہوئیں۔پی آئی اے کی ابوظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 اسلام آباد میں اتاری گئی جبکہ جدہ سے سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 746 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔سعودی ایئر لائن کی شارجہ سے فیصل آباد کی پروازیں جی 9562 اور جی 9563 اور پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی 2 پروازیں پی کے 213، 214 کو منسوخ کیا گیا جبکہ دبئی سے اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی آج صرف ایک پرواز پی کے 234 منسوخ کی گئی ہے۔پشاور سے کراچی کے درمیان نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 551، 554 انتظامی طور پر منسوخ کی گئی ہیں اور اسلام آباد سے القسیم، جدہ، دوحہ، بینکاک اور ریاض کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔پی آئی اے کی دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 کو لاہور میں اور دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 کو اسلام آباد میں اتارا گیا جبکہ شارجہ سے پشاور کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کو اسلام آباد میں لینڈ کرایا گیا۔