اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے ممتاز عالم دین مولانا حافظ محمد عبدالطیف بٹ انتقال کر گئے

سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر  کے ممتاز عالم دین مولانا حافظ محمد عبدالطیف بٹ انتقال کر گئے۔ مولانا حافظ محمد عبدالطیف کئی برس سے سرینگر کے علاقے زینہ کدل کی مسجد میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مرحوم انتہائی حلیم الطبع اور منکسرالمزاج انسان تھے۔دریں اثنا مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے حافظ محمد عبدالطیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہو ں نے مرحو م کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ پی پی آئی کے مطابق  جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے چیئرمین محمد حذیفہ کی قیادت میں تنظیم کا ایک وفد غمز دہ خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیلئے سرینگر میں مرحوم کے گھر گیا۔ وفد نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔