شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت، افسوسناک واقعہ پر ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں: ترجمان دفترخارجہ

کراچی (پی پی آئی)اترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ زاہدان میں ہمارے قونصلر زخمیوں کی عیادت اور مقامی حکام سے ملاقات کریں گے اور اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا ہم اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔سفارت خانہ لاشوں کو جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔