ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر کے ہی ترقی کا سفر ممکن ہے،مولانا فضل الرحمن

لاڑکانہ(پی پی آئی)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر کے ہی ترقی کا سفر ممکن ہے،ہمیں عوام کو ریلیف دینے کے لیے جامع اقدامات کرنے ہوں گے۔لاڑکانہ میں الیکشن مہم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے، ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے کے پی کے میں عوام کی خدمت کی۔ان کا کہناتھا کہ عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں اور ان سیاست دانوں کا چناؤ کریں جو عوام کیلئیسوچ رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر بے روزگاری،غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے۔ ایسے فیصلہ کرنا بہت ضروری ہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو۔

Next Post

سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل پبلک سروس کمیشن کیتحت ہوگا،نگران وزیراعلیٰ سندھ

Sun Jan 28 , 2024
کرا چی(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کیتحت ہوگا، جس کے نتیجے میں اداروں میں بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب رجسٹرار کی اسامی گریڈ 15 کی ہے اوریہ بہت ہی […]