کرا چی(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کیتحت ہوگا، جس کے نتیجے میں اداروں میں بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب رجسٹرار کی اسامی گریڈ 15 کی ہے اوریہ بہت ہی اہم پوسٹ ہے۔سب رجسٹرار زمین کی ملکیت کی رجسٹری کرتاہے۔ سب رجسٹرار دفاتر میں کرپشن کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے، جب بھرتیاں میرٹ کی بنیادپر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ ریونیو کو عوام کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل کردیا ہے۔محکمہ ریونیو میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔
Next Post
صحافی،سوشل میڈیاصارفین اداروں کی تضحیک سے گریز کریں،وزیراطلاعات
Sun Jan 28 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد پر زور دیا ہے کہ وہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں اور اداروں کی توہین سے گریز کریں۔انہوں نے اتوار کے روز شام اسلام آباد میں ایک […]
