میرپورخاص: پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیراہتمام شکا گو کے شہیدوں کو سلام پیش کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ،اس موقع صوبائی صدر غلام قادر جٹ نے کہاکہ مزدور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد اسی طرح جاری رکھیں اورجیسے شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے طبقاتی نظام میں 8گھنٹے ڈیوٹی دینے کا قانون منوایا اس طرح پاکستان کے مزدور بھی اتحاد کے ساتھ اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں۔ سیمینار میں عہدیداران کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیف آرگنائیزر پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ میرپورخاص ڈویژن رفیق مغل نے بھی خطاب کیا۔
Next Post
مذاکرات کی آڑ میں طالبان وقت لینا چاہتے ہیں : حامد سعید کاظمی
Tue May 6 , 2014
میرپورخاص: سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں طالبان وقت لینا چاہتے ہیں اور حکومت وقت گزارنا چاہتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے میرپورخاص میں ادارہ نورالقران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،اس موقع پر پیر عزت شاہ جیلانی ،مفتی محمد شریف شعیدی ،التماس صابر قادری […]
