لاہور (پی پی آئی) سیکرٹری ا سپیشلائزذ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب علی جان خان نے 20ویں گریڈ کی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مئیو ہسپتال لاہور طاہرہ پروین کو خالی پوسٹ پر نئی ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب تعینات کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ طاہرہ پروین کی تعیناتی پر ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رخسانہ منظور،کارڈیالوجی ہسپتال ملتان کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ طاہرہ نذیر،پرنسپل نرسنگ کالج مظفر گڑھ زبیدہ حنیف سمیت دیگر نے مبارکباد دی ہے۔