پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوبلی لائف انشورنس اور معذور افراد کی بحالی

کراچی،(پی پی آئی)جوبلی لائف انشورنس نے معذور افراد کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے، نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ فار پیپل ود ڈس ایبلٹیز  کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس ایجنڈے کے تحت  زیادہ توجہ افراد کی بھرتی پر مرکوز کی گئی ہے تاکہ اداریمیں ان افراد کو مختلف ذمہ داریوں کیلئے شامل کیا جاسکے۔جوبلی لائف نیرواں سال کے دوران مختلف ڈپارمنٹس میں عہدوں کا تعین کیا ہے جہاں افرادِ باہم معذوری کو نوکریاں دی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید احمد نے کہا کہ افراد باہم معذوری (پی ڈبلیو ڈیز) کی خدمات حاصل کرکے ہم نہ صرف اپنے ادارے کو متنوع بنا رہے ہیں بلکہ اپنے اندرونی کلچر کو بھی پروان چڑھا رہے ہیں۔”دستخطی تقریب میں ناؤ پی ڈی پی کے سی ای او عمیر احمد نے کہا کہ ہمارا مقصد افراد باہم معذوری کے لئے رکاوٹوں کو توڑنا اور روزگار کے بہترین مواقع پیدا کرنا ہے۔۔