اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور نسل کشی کا نوٹس لے۔انسانی حقوق کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر مشعال ملک نیوزارت انسانی حقوق کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ پی پی آئی کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ انصاف، آزادی اور امن کے لیے انسانی حقوق بہت اہم ہیں ہم صرف مقبوضہ کشمیر ہی نہیں فلسطین سمیت دنیا بھرمیں نسل کشی کے واقعات کی شدید مذمت کر تے ہیں۔
Next Post
نجی بینکوں پر اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد
Tue Jan 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ا سٹیٹ بینک نے 10نجی کمرشل بینکوں پر 2023 میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران بھاری جرمانے عائد کئے، ، مرکزی بینک نے مجموعی طور پر 46 کروڑ80 لاکھ روپے کے جرمانے کئے، پی پی آئی کے مطابق ان بینکوں پر یہ جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر […]
