خرطوم(پی پی آئی)سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ابائے میں پاکستانی امن دستے کے قافلے پر دہشت گروں کے حملے میں سپاہی محمد طارق شہید جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی امن دستے کے قافلے پر (سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقے) ابائے میں گھات لگائے دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کردیا،جب امن دستہ 2 مقامی مریضوں کو اسپتال لے جارہا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستانی امن دستے کے اہلکاروں کی مؤثر جوابی کارروائی پر عسکریت پسند پسپائی پر مجبور ہوگئے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہوگئے۔
Next Post
ملک کی تقدیر بدلنے میں انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے:جاوید لطیف
Tue Jan 30 , 2024
شیخوپورہ (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات فیصلہ کن ہونگے۔ این اے 115 شیخوپورہ میں ضلعی صدر استحکام پاکستان پارٹی چودھری محمد اقبال کے زیرِ اہتمام انتخابی جلسہ سے […]
