پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں الیکشن سے قبل ہی وزارت اعلیٰ کی دوڑ، 8 امیدوارسرگرم

  پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 لیڈرز 8 فروری کو ہونے والے الیکشن جیتنے کی صورت میں خود کو صوبے کے وزیراعلی کے عہدے کیلیے موزوں امیدوار کے طور پر پیش کر رہے ہیں ان میں ضلع نوشہرہ سے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کے مرکزی چیئرمین پرویز خٹک، پی ٹی آئی(پی) ہی کے وات سے امیدوار مرکزی وائس چیئرمین محمودخان شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق جمعیت علمااسلام (ف)  سے سابق وزیراعلی اکرم درانی اورمولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا لطف الرحمان  مضبوط امیدوار ہیں۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور اور سابق  وزیر خزانہ تیمور جھگڑا  متوقع امیدوار ہیں۔اسی طرح  الیکشن میں پارٹی کی اکثریت آنے پر مسلم لیگ (ن) میں امیر مقام اور عوامی نیشنل پارٹی میں امیر حیدر خان ہوتی وزیراعلی کے عہدے کے متوقع امیدوار ہونگے۔