پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این پی کے امیدوار عصمت اللہ خان انتقال کر گئے

کوہاٹ(پی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عصمت اللہ خان کوہاٹ میں انتقال کرگئے۔ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے-91 کوہاٹ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عصمت اللہ خان  منگل کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 91 کے امیدوار عصمت اللہ خان عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے۔ پی پی آئی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر (آر او) عرفان اللہ مروت کے مطابق، ان کے اچانک انتقال کی خبر نے کے پی -91 میں تمام انتخابی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ آر او عرفان اللہ مروت نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اس حوالے سے اہم فیصلہ کرے گا کہ حلقے میں شیڈول انتخابات کو آگے بڑھایا جائے یا متبادل اقدامات کیے جائیں۔امیدوار کی غیرمتوقع  موت نے سوگوار ماحول پیدا کر دیا ہے اور مقامی کمیونٹی نے عصمت اللہ خان کے سوگ کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 20 جنوری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور سرگودھا کے حلقہ 85 میں امیدوار صادق علی کی موت کے بعد انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔