پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عمران کو سزا عدالتی فیصلہ ہے،سب کو احترام کرنا چاہئے:خواجہ آصف

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماخواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں 10سال سزا سنائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ریاست کے سیکرٹس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،قانون اس معاملے پر حرکت میں آیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے کارروائی سب کے سامنے اوپن کی ہے،یہ عدالتی فیصلہ ہے سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔عمران خان اب سب کے سامنے ایکسپوز ہوگئے ہیں۔موجودہ انتخابات میں اس فیصلے پر ہونے والے اثرات کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس فیصلے کے اثرات لازمی طوراس الیکشن میں پڑیں گے۔اور عوام کو اب پتہ لگ گیا ہے کہ عمران خان نے سائفر کو اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے۔دولت و اقتدار کی ہوس آپ کو لے ڈوبتی ہے۔اقتدار صرف اللہ کی ذات کے پاس ہمیشہ رہنے والی چیز ہے۔ہم سیاستدان اقتدار میں آنے کے بعداس چیز کو بھول جاتے ہیں۔سائفر کی اہمیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں روزانہ کی بنیاد پر سائفر آتے رہتے ہیں اور انہیں ایک فولڈر میں لگا کر وزیر خارجہ کو دکھایا جاتا ہے اس کے بعد اسے وزیراعظم کو بھجوادیا جاتاہے۔وزیراعظم بھی اس کو دیکھنے کے بعد واپس وزارت خارجہ کو بھجوا دیتا ہے۔وزیراعظم ان کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔