پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق صدر آزاد کشمیر اور قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ انتقال کر گئیں

لاہور(پی پی آئی) سابق صدر آزاد کشمیر و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ  جناح کی پرسنل سیکرٹری محترمہ بیگم ثریا خورشید 90 سال کی عمر میں یہاں انتقال کر گئی، وہ لاہور میں رہائش پذیر تھیں، مرحومہ مسز یاسمین ہارون ریٹائرڈ جنرل مینیجر پبلک ریلیشنز پی آئی اے اور پروفیسر خرم خورشید آف کینیڈا کی والدہ اور معروف صحافی خالد حسن ڈار، مسعود حسن ڈار، بریگیڈئر بشیر احمد ڈار، کرنل سعید ڈار کی ہمشیرہ تھیں۔ علاوہ ازیں مرحومہ گلوکار میکال حسن کی پھوپھو اور پاکستان ویمین کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی تائی بھی تھیں۔ان کی رحلت پر ایشین یونین کے سربراہ طارق شاداب نے اظہار افسوس کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔