برآمدی شعبے کی صنعتوں کوسستی بجلی کی سہولت دینے  پر غور

کراچی(پی پی آئی) حکومت برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے  پرایک بار پھر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے برآمدی شعبے کو بجلی 9 سینٹ پرفراہم کرنے کا پلان تیار کرلیا، پلان منظوری کی صورت میں برآمدی شعبے کیلئے بجلی 14سینٹ سے کم کرکے 9سینٹ کردی جائے گی اس طرح برآمدی شعبے پر کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے کا پلان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبے کیلئے سستی بجلی کا پلان حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کوبھیج دیا،اس وقت صنعتی شعبے کو 14سینٹ فی یونٹ دیکر گھریلو صارفین کو سستی بجلی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف برآمدی شعبے کو9 سینٹ  پربجلی دینے کی تجویز  مسترد کرچکا ہے،جس کے بعد آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی تھی۔

Next Post

کوئٹہ،تربت اور جعفرآباد  میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

Thu Feb 1 , 2024
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ،تربت اور جعفرآباد میں زوردار دھماکوں کی آواز یں سنی گئی ہیں۔کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ،اسپنی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا ہے جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔بلوچستان کے شہر جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یارمیں بھی پاکستان […]