شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بند

گلگت  بلتستان، ناران کاغان، گلیات، مری، سوات (پی پی آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برفباری کے باعث مری میں سیاحوں کا داخلہ بند ہوگیا ہے۔ملک بھر کے بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری سے سڑکیں، درخت، گاڑیاں ہر چیز برف سے ڈھک گئی ہے۔گلگت بلتستان، ناران کاغان، گلیات، مری اور سوات میں کئی فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔شدید برفباری کے باعث ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو کر رہ گیا ہے۔مری ایکسپریس وے سمیت کئی شاہراہوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جبکہ مری کی سیر کو جانے والے کئی سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے ہیحں۔مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔مری میں برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے انتظامیہ نے 17 میل سے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ مری میں پہلے سے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، مری کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جا سکیں گے۔