خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مچھ اوردیگر علاقوں میں کلیئرنس آپریشن مکمل،کوئٹہ، سکھر شاہراہ 3 روز بعد بحال

مچھ/کوئٹہ/سکھر(پی پی آئی)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مچھ اوردیگر علاقوں میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے 3 ساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔تین روز سے بند کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ بدھ کے روز دوبارہ کھول دی گئی۔ شاہراہ کی بندش کی وجہ سے سیکڑوں ٹرک، مسافر کوچز اور دیگر گاڑیاں ڈھاڈر اور دیگر علاقوں میں پھنسی رہیں۔تاہم ٹرین سروس اب بھی معطل ہیں کیونکہ دہشت گردوں نے کچھ مقامات پر پٹریوں کو نقصان پہنچایا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہمچھ میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے ایک گھر سے 7 یرغمالیوں کو بھی آزاد کرایا اور وہاں موجود تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔۔بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بھی کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کی جائیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مچھ شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والی کالعدم بی ایل اے نے شکست تسلیم کر لی ہے۔انہوں نے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھولنے کی بھی تصدیق کی۔