خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایران میں قتل9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے سپرد

تفتان(پی پی آئی)ایران میں قتل ہوئے نو پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز نے میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کیں۔مارے گئے افراد میں ملک اظہر ولد نذیر حسین سکنہ علی پور،محمد شعیب ولد نذیر احمد سکنہ مظفر گڑھ، نذیر احمد ولد غلام محمد جان سکنہ مظفر گڑھ، محمد اکمل سکنکہ علی پور مظفر گڑھ، محمد ابوبکر ولد غلام یاسین سکنہ لودھراں، شہریار ولد غلام حسین سکنہ ملتان، شبیر احمد ولد محمد نواز سکنہ لیہ، محمد ندیم ولد گلزار سکنہ بہاولپور اور محمد شہزاد ولد عبدالمالک سکنہ بہاولپور شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار کاکڑ نے پاکستانی باشندوں کی میتیں وصول کیں۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقعے پر زاہدان میں متعین پاکستانی قونصل جنرل صدیق بلوچ بھی موجود تھے۔ چاغی کے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے بتایا کہ میتیں سیندک کے جوزک ایئر پورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے پنجاب روانہ کر دی گئیں۔