شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کی تجویز پر عوامی سماعت منعقد ہوئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی کی سماعت کے دوران طے پایا کہ مثبت ایڈجسٹمنٹ (اضافہ) فروری 2024 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔چیئرمین نیپرا وسیم مختار، ممبر (ٹیکنیکل) سندھ رفیق احمد شیخ، ممبر (ٹیرف اینڈ فائنانس) مطہر نیاز رانا اور ممبر کے پی کے مقصود انور خان نے سماعت میں شرکت کی۔ نیپرا نے سی پی پی- جی کے پیش کردہ اعداد و شمار کو چیلنج نہیں کیا جن کے تحت صارفین سے اضافی طور پر 41 ارب 69 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔سی پی پی اے کے – جی کے سی ای او ریحان اختر نے کہا کہ نومبر کا 4 روپے 13 پیسے کا ایف سی اے دسمبر 2023 کے 5 روپے 62 پیسے کے نرخ سے بدلا جائے گا جس کے نتیجے میں صارفین پر پڑنے والا خالص بوجھ ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ ہوگا۔۔