خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نرخ بڑھنے پر صنعتوں نے بجلی کے استعمال میں بڑی کمی کردی، حکومت پریشان

کراچی(پی پی آئی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں اضافہ کی تجویز پر عوامی سماعت میں سی پی پی اے کے – جی کے سی ای او ریحان اختر نے  بتایا کہ دسمبر 2023 میں صنعتوں کی طرف سے استعمال میں کمی کے باعث بجلی کا استعمال 10 فیصد کم ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  صنعتوں کو توقع تھی کہ سردیوں میں کوئی پیکیج دیا جائے گا اس لیے انہوں نے پروڈکشن کم کردی تاہم کوئی پیکیج پیش نہیں کیا گیا۔ممبر کے پی کے مقصود انور خان نے بتایا کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ان سے 30 جنوری کو ملاقات کی اور بتایا کہ انہوں نے بلند نرخوں کے باعث دسمبر 2023 میں بجلی کا استعمال 31 فیصد تک گھٹادیا۔ جنوری 2024 میں صنعتی اداروں میں بجلی کے استعمال میں مجموعی طور پر 50 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ممبر (فائنانس اینڈ ٹیرف) مطہر نیاز رانا نے بھی صنعتی اداروں کی طرف سے بجلی کے استعمال میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے بات چیت پر زور دیا۔