پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی دھمکیاں

پشاور(پی پی آئی) خیبر پختونخوا میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں، سیاسی شخصیات میں سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور امیر مقام سمیت دیگر رہنما شامل ہیں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی سیاسی شخصیات کی فہرست تیارکرلی ہے، ترجمان نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور ن لیگی سابق ایم این اے امیر مقام کوشدت پسندوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ سابق صوبائی وزیرامتیازقریشی،سینیٹرہدایت اللہ، پی ٹی آئی کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ جے یو آئی ف کے ملک عدنان وزیراوراحسان اللہ، سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی دھمکیاں ملی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔