لندن: انگلینڈ کی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ ٹخنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ وہ ٹخنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم وہ پر امید ہیں کہ تیسٹ سیریز تک فٹ ہوجائیںگے۔اسٹورٹ براڈ ٹخنے کی انجری کے باعث نئے سیزن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں ہیں لیکن براڈ 25مئی سے شروع ہونے والی کاﺅنٹی چمپیئن شپ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔ براڈ نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ سرلی لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے 12جون سے آغاز سے قبل فٹ ہوجائیں گے، انھوں نے کہا کہ ایک ماہ کے آرام میں ہیں اور سو فی صد فٹ ہونے کے لیے یہ ضروری ہے۔
Next Post
جیک کیلس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ناکامیوں کی وجہ ناقص فیصلوں کو قرار دیا
Wed May 7 , 2014
دبئی: کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے بیٹسمین جیک کیلس نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ ناقص فیصلہ سازی کو قرار دیا ۔نائٹ رائیڈر زدو جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ چار میچوں میں انھیں ناکامی کا سامنا کر نا پڑا ہے۔ جیک کیلس رائل چیلنجرز کے خلاف میچ […]
