میرپورخاص: ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگہی کے لیے میر پورخاص میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا مقصد لوگوں کو ہیپاٹائٹس سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔پروگرام منیجر ظہور بلوچ نے ہیپاٹاٹس کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کے مطابق ہیپاٹاٹس کے 30 لاکھ مریض موجودہیں ۔مریضوں کو آگاہی دی جائے کہ اس بیماری کا علاج کہاں کہاں ہورہا ہے ۔لوگوں کو معلومات فراہم کی جائے کہ یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے اور اس کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے جو مریض موجودہیں ان کا علاج ہونا چاہئے اور دوسروں کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کے معلومات فراہم کی جائے۔انھوں نے کہاکہ اب تک 70لاکھ لوگوں کو ہیپاٹاٹس بی سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور ایک لاکھ 70ہزار ہیپاٹاٹس سی کے مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں مریضوں کا علاج جاری ہے ۔2250مفت کیمپ میں اسکریننگ کرکے بچاو کے مفت ٹیکے لگائے گئے ہیں۔25ہزار لوگوں کی پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، سندھ بھر کے 80سینٹرپر 2کروڑ 8لاکھ سرنجیں فراہم کی جاچکی ہیں۔تقریب میںموجود ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام غوث نے کہا کہ ڈاکٹر ظہور بلوچ اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے کام کو بہتر انداز میں کررہے ہیں۔اس دوران میڈیا کوآرڈینیٹر حنا نہال ،ڈاکٹر لیلارام ،ڈاکٹر محمد اشرف،ڈاکٹر غلا م محمد بگھیو ،وائس پریذیڈنٹ محمد عمر کاکا بھی موجو دتھے۔
Next Post
اسٹورٹ براڈ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
Wed May 7 , 2014
لندن: انگلینڈ کی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ ٹخنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ وہ ٹخنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم وہ پر امید ہیں کہ تیسٹ سیریز تک فٹ […]
