شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 قومی و صوبائی اسمبلی کے 89 امیدوارانتقال کرگئے،3 حلقوں میں الیکشن ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی)عام انتخابات  میں چند روز باقی ہیں اب تک قومی و صوبائی اسمبلی کے 89 امیدوار انتقال کر چکے ہیں، انتقال کرجانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 80 امیدوار شامل ہیں، قومی اسمبلی  حلقہ این اے 8 باجوڑ  اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22سے آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جس کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ 30جنوری کو انتقال کرگئے،خیبرپختونخوا  اسمبلی  حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار کے انتقال باعث انتخابات ملتوی ہوگئے، اس طرح کل 3 حلقوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں باقی حلقوں میں 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے۔ 86 باقی ماندہ حلقوں میں الیکشن ملتوی نہ کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئے تھے  اس لیے ان حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے۔