شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،ملکہ کوہسار مری میں 8.5 انچ تک ریکارڈ برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی محکمہ موسمیات نے  کراچی سمیت  حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔