حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدرآبادکی ضلعی انتظامیہ نے شہر کو جرائم کی آماجگاہ بنادیا ہے اور نام نہاد عوامی حکومت ان کرپٹ افسران کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔ حیدرآباد سے ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدرآباد میں بڑھتی ہوئے جرائم کی وارداتوں اور سرکاری سرپرستی میں زمینوں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر میں عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنے والے ادارے ہی جرائم کی پشت پناہی کررہے ہیں اور شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری سرپرستی میں منشیات اور فحاشی کے اڈے قائم ہےں اور اعلیٰ حکام کی شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر لاوارث نہیں ہے یہ شہر قائد تحریک الطاف حسین کا گھر ہے اور اس شہر میں رہنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہونے والے اقدامات میں حق پرست قیادت کوئی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کرسکتی ۔انھوں نے کہاکہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے اور شہر بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرے تاکہ حیدرآباد شہر جرائم سے پاک ہوسکے اور حیدرآباد شہر کے اطراف میں زمینوں پر قابض ہونے والے قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو ۔
Next Post
ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد میں یوم سوگ منا یا گیا
Fri May 2 , 2014
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی میںکارکنوں کی ہلاکت کے سوگ میں جمعہ کو حیدرآباد میں بھی کاروبار زندگی معطل رہا ‘مشتعل افراد نے شہر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے ‘ روکاوٹیں کھڑی کیں اسلام آباد چوک پر بعض دکانیں بند کرانے کے لیے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک […]
