اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڑ حیدرآباد کا ملتوی پرچہ 9مئی کو کرانے کا اعلان

حیدرآباد: حیدرآباد ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 2مئی کو ملتوی ہو نے والا ایچ ایس سی پارٹ ون کا پرچہ اب جمعہ 9مئی کو لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے باعث تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے دس اضلاع حیدرآباد ‘ مٹیاری ‘ ٹنڈو الہیار ‘ ٹنڈو محمد خان ‘ بدین ‘ سجاول ‘ ٹھٹھہ ‘ جام شورو ‘ دادو اور ضلع بے نظیر آباد میں گیارہویں جماعت ہو نے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا۔

Next Post

جرائم کے خلاف حیدر آباد کی ضلعی حکومت بے بس ہے: ارکام اسمبلی ایم کیو ایم

Fri May 2 , 2014
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدرآبادکی ضلعی انتظامیہ نے شہر کو جرائم کی آماجگاہ بنادیا ہے اور نام نہاد عوامی حکومت ان کرپٹ افسران کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔ حیدرآباد سے ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدرآباد […]