لاہور: پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز اور آئی سی سی کے ٹاپ اسپنر سعید اجمل کو پا کستان کر کٹ بورڑ نے کاوئنٹی میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ اسٹارآف اسپنر سعید اجمل کو روکنے کے باعث کاونٹی ٹیم ووسٹر شائر سے ان کا معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال سعید اجمل کواین او سی جاری نہیں کی جس کے باعث وہ انگلینڈ نہیں جاسکے،جبکہ کاونٹی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ لیتھر ڈیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بوڑڈ نے یقین دہانی کے باوجود سعید اجمل کو کاونٹی میں شرکت کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا، تاہم کاونٹی کے تیسرے راونڈ میں سعید اجمل کی شمولیت کا امکان ہے۔ کاونٹی کا دوسرا راونڈ کا آغازاور ووسٹرشائر کی ٹیم کاپہلا میچ آج ہو گا۔
Next Post
وسیم اکرم کی کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے تربیتی سیشن میں شمولیت
Sat Apr 12 , 2014
دبئی: سابق کپتان وسیم اکرم نے دبئی میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کوجوائن کر لیا ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز دبئی پہنچنے والی آئی پی ایل کی پہلی ٹیم ہے ، ٹیم کے کھلاڑی سونگ کے سلطان وسیم اکرم کے دوبارہ باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے پر بہت خوش ہیں ۔ وسیم اکرم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا […]
