میرپور خاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سلسلہ طویل ہو گیا

میر پور خاص: میر پور خاص میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملہ سنگین صور ت حال اختیار کر گیا۔حیسکو میرپورخاص کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ 13 اپریل کو ہالا روڈ پر 220کے وی لائن کی مرمت کی جائے گی جس کی وجہ سے میرپورخاص شہر میںآج اتوار کو صبح 7 بجے بجلی بند کر دی جائے گی جو کام مکمل ہونے کے بعد کھولی جائے گی، دوسری جانب شہر کے تاجر حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سر گرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، عوام کاکہنا ہے کہ ہم بل کی ادائیگیاں بھی وقت پر کرتے ہیں جبکہ بل کی ادائیگی میں تاخیر پر حیسکو کی جانب سے جرمانے کا پہاڑ توڑ دیا جاتا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص واپڈا مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور حکمران تماشا دیکھنے میں مصروف عمل ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ خدارا میرپورخاص شہر کی عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور بجلی کے نظام کو درست کیا جائے تاکہ میرپورخاص کی عوام میں پھیلی بے چینی دور ہو سکے ۔

Next Post

سعید اجمل کو پی سی بی نے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا

Sat Apr 12 , 2014
لاہور: پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز اور آئی سی سی کے ٹاپ اسپنر سعید اجمل کو پا کستان کر کٹ بورڑ نے کاوئنٹی میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ اسٹارآف اسپنر سعید اجمل کو روکنے کے باعث کاونٹی ٹیم ووسٹر شائر سے ان کا معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال […]