میرپورخاص: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے خلاف مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میںٹاﺅن پولیس نے درج کرلیا۔گزشتہ روز ٹاﺅن تھانے کی حدود میں کمشنر ہاﺅس کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے رکشہ پر سوار کوٹ غلام محمد کی رہائشی 55 سالہ خاتون نصیبہ چانڈیو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ٹاﺅن پولیس نے مقتولہ نصیبہ کے شوہر کانسٹیبل محمد عثمان چانڈیو کی مدعیت میں سنگین جرائم کے الزامات میں محکمہ پولیس سے برطرف اہلکار ذوالفقار عرف کالا ،زبیر بھٹی ،پولیس اہلکار میرحسن اور غلام علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم پولیس اہلکار میر حسن کو گرفتار کر لیاگیا ،جبکہ ایک ملزم ذوالفقار عرف کالا اس سے قبل بھی لوگوں کو بلیک میل کرنے ،اغواءکرنے اور نجی ٹارچر سیلوں جیسے سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت محکمہ پولیس سے برطرف کیا جاچکا ہے اور اب بھی وہ میرپورخاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے روپوش ہے ۔
Next Post
میرپور خاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سلسلہ طویل ہو گیا
Sat Apr 12 , 2014
میر پور خاص: میر پور خاص میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملہ سنگین صور ت حال اختیار کر گیا۔حیسکو میرپورخاص کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ 13 اپریل کو ہالا روڈ پر 220کے وی لائن کی مرمت کی جائے گی جس کی وجہ سے میرپورخاص شہر میںآج اتوار کو صبح 7 بجے بجلی بند کر […]
