میرپور خاص میں پانی کی سپلائی معطل ، پینے کے پانی کی قلت

میرپور خاص: میر پورخاص شہر میںبلدیہ اور پبلک ہیلتھ حکام کی جانب سے پانی کی سپلائی بندکرنے پر پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا کر دی گئی ہے ،شہر کے مختلف علاقوں حمید پورہ کالونی ،عید گاہ روڈ ،ہیراآباد ،تھامس آباد سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہری پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں جبکہ مساجد میں بھی پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

Next Post

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج

Sat Apr 12 , 2014
میرپورخاص: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے خلاف مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میںٹاﺅن پولیس نے درج کرلیا۔گزشتہ روز ٹاﺅن تھانے کی حدود میں کمشنر ہاﺅس کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے رکشہ پر سوار کوٹ غلام محمد کی رہائشی 55 سالہ خاتون نصیبہ چانڈیو […]