چیئرمین حیدر آباد بورڑ پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کا امتحانی مراکز کا دورہ

حیدر آباد: چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسرانجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے ویجلنس ٹیم کے ممبران بورڈ آف گورنرزکے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ تعلیمی بورڈ کی ویجیلینس ٹیم 5 طلبہ و طالبات کو نقل کرتے ہوئے اور ایک ایمپرسونیشن پکڑا اور کئی طلبہ وطالبات سے موبائل فون بھی برآمد کرلئے، ٹیم نے تین ممتحن کو امتحانی عمل سے علیحدہ کیا ۔چیئرمین پروفیسرانجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے نقل دیمک کی طرح ہمارے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے ،ویجیلنس کمیٹیاں بغیر کسی تفریق اوردباﺅ کے ایسے امیدواروں کو جو متبادل امیدوار یا نقل کر رہے ہیں ان کو کاپی کیس کررہی ہیں ،اور اب ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہے ،تعلیمی بورڈ روزانہ امتحانی پرچہ شروع ہونے سے اختتامی وقت تک مسلسل انٹرنل، ایکسٹرنل اور دیگر عملے سے رابطے میں رہتا ہے۔ ویجیلنس کمیٹیوں کی کارکردگی بھی مزید بہتر بنا ئی ہے ،208امتحانی سینٹرز پر ایک دن میں کئی ٹیمیں جاتی ہیں اب تک ویجیلنس کمیٹیوں نے نقل کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کیا ہے۔امتحانی عمل میں شامل تمام عملہ ایک دوسرے سے مکمل تعاون کر رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد امتحانات کو پرامن بنانے کے لئے انتظامیہ سے پہلے ہی دفعہ 144 کی سفارش کرچکا ہے۔ جہاں بھی حساس مراکز ہیں اور امتحانی عملے کو شکایت ہوتی ہے ضلعی انتظامیہ سے مسئلہ حل کر لیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج مجموعی طورحیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت دس اضلاع حیدرآباد، دادو، بدین، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور سجاول میں کل 208امتحانی مراکز میں45 ویجیلنس ٹیموں نے 91کاپی کیس پکڑے،اور15 جعلی امیدوار کو بھی پکڑاجو کہ اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ حل کررہے تھے ، اس موقع پر 3 ممتحن کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امتحانی ذمہ داریوں سے فوری سبکدوش کردیا گیا۔

Latest from Blog