شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں کی انتخابی مہم جاری

اسلام آباد(پی پی آئی) ملک بھر میں سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے۔سیاسی جماعتیں عوامی اجتماعات منعقد کررہی ہیں اور امیدوار رائے دہندگان کے ساتھ رابطے کیلئے کارنر میٹنگز میں شریک ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے ایک سو تئیس اور ایک سو اٹھائیس لاہور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی جماعت کا منشور پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آٹھ فروری کوہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں قومی اسمبلی کی دوسواکتالیس نشستوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعتی اسلامی کی انتخابی مہم مثبت، تعمیری اور ملی جذبے کی بنیاد پر جاری ہے۔