سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں قومی شاہراہ،انڈس ہائی وے اور موٹر وے سمیت رابطہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی) سندھ میں قومی شاہراہ،انڈس ہائی وے اور موٹر وے سمیت رابطہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان میں سالانہ 30ہزار 5سو 82  افراد سڑک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں جس کا یومیہ اوسط 24بنتا ہے یعنی ہم ہر گھنٹے میں سڑک حادثات کے نتیجے میں ایک قیمتی جان کھو رہے ہیں، روڈ سیفٹی اور آگاہی کے ذریعے سڑک حادثات میں ہونے والی جانی نقصان کو 50سے 70فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 13.5لاکھ لوگ سڑک حادثات کے نتیجے میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں بلکہ 20سے 50لاکھ لوگ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ دیکھا جائے تو عالمی سطح پر حادثات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کی شرح 37سو افراد یومیہ بنتی ہے، حادثات کے شکار ہونے والے افراد میں سے اکثر کی عمریں 15سے 35سال کے درمیان ہوتی ہیں اگر اس کی شرح گھنٹوں کے اعتبار سے نکالا جائے تو ہر 16سیکنڈ میں ایک شخص لقمہ اجل بن جاتا ہے یا پھر زخمی ہوجاتا ہے۔