متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

’حالات جتنے بھی مایوس کن ہوں، ووٹ ضرور ڈالنا ہے‘، آرٹسٹوں کی عوام سے اپیل

کراچی(پی پی آئی)پاکستانی اداکاروں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حالات جتنے بھی مایوس کْن ہوں، ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے۔اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کرے ہوئے کہا کہ وہ جن سے بھی ملاقات کررہے ہیں سبھی کہہ رہے ہیں کہ وہ الیکشن کے دن آرام کرتے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کا ووٹ بدل دیا جاتا ہے، اس لیے وہ ووٹ نہیں ڈالتے۔’اداکار نے کہا کہ الیکشن کسی بھی ملک کے لیے ضروری ہوتے ہیں، مثبت سوچیں، یہ باتیں چھوڑ دیں کہ دھاندلی ہوگی یا ووٹ بدل جائے گا، اپنی ذمہ داری پوری کریں اور ووٹ ڈالیں۔ پی پی آئی کے مطابق سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’ہم سب چاہتے ہیں کہ اگلے 5 سال ایسی سیاسی جماعت کو ملے جو ملک کو ترقی کے راستے میں لے جائے، آپ کو جس امیدوار سے امید ہے انہیں ووٹ دیں۔‘اداکارہ نے کہا کہ اپنے گھر سے باہر نکلیں اور اپنے حلقے اور امیدوار کا معلوم کریں، اس کے انتخابی نشان کو اچھی طرح پہچانیں اور ووٹ دیں۔‘اداکارہ حیاب بیات خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت ملک میں جو ہورہا ہے وہ تکلیف دہ اور پریشان کن ہے، لیکن پھر بھی امید نہیں چھوڑنی، نہ اشتعال میں آنا ہے نہ گھروں سے نکل کر احتجاج کرنا ہے کیونکہ ہم دشمن کو موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ ہمیں ہتھیار بنا کر استعمال کرے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’ہم ووٹ کے ذریعے انصاف لیں گے‘۔تابش ہاشمی نے کہا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں ووٹ ڈالنا کو کوئی فائدہ نہیں، جس کو جیتنے ہے وہ خود ہی جیت جائے گا،تابش کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ووٹ نہیں ڈالا تو مخالفین کا کام مزید آسان ہو جائے گا اس لیے 8 فروری کو اتنے زیادہ ووٹ ڈالیں کہ انہیں بہت زیادہ محنت کرنی پڑے۔