کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

     ڈالر کی قیمت مزید گر گئی، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

کراچی(پی پی آئی)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر سستا ہو گیا، روپے  کی قدر مزید بہتر ہو گئی، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔منگل کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 20 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر  279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کا اضافہ ہو اجس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔