کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 دنیا کی5 بڑی جمہوریتوں کیiفہرست میں اب پاکستان کا نام بھی شامل

کراچی(پی پی آئی)عام انتخابات 2024 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موجودہ الیکشنز میں رجسٹرڈ پاکستانی ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ انتخابات کے لیے ملک میں ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق دنیا کی بڑی جمہوریتوں میں بھارت، انڈونیشیا، امریکا اور برازیل کے بعد اب پاکستان کا نام فہرست میں شامل ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں 1 کروڑ 25 لاکھ خواتین اور ایک کروڑ مرد ہیں۔فافن کے مطابق 2018 میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 11.8 فیصد تھا جو اب 7.7 فیصد ہوگیا ہے۔