کوئٹہ(پی پی آئی)اے این ایف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برا?مد کر لی۔پی پی آئی کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیموں نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چاغی کے علاقے نوکنڈی سے 295 کلو گرام افیون اور 7 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔دوسری کارروائی میں نواحی علاقے لکپاس کے قریب 2 ملزمان سے65 کلو چرس اور 8 کلو آئس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
Next Post
بشریٰ بی بی نے بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دیئے جانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
Tue Feb 6 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دیئے جانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دیئے جانے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،بشریٰ بی بی نے درخواست میں استدعا […]