ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات، پاک افغان طورخم بارڈر بند

 طورخم(پی پی آئی)عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشات کے پیش نظر پاک-افغان طورخم بارڈر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ طور خم بارڈر کو  بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بارہ بجے سے بند کردیا گیا جس کے باعث راستے سے تجارتی سرگرمیوں سمیت پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بارڈر حکام کے مطابق بارڈر پر کسٹم سمیت تمام دفاتر بند ہیں اور کلیئرنس کا عمل معطل ہے۔بارڈر حکام نے بتایا کہ طور خم بارڈر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی  شب12بجے تک ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔