بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے انتخابی نتائج اور مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے جب کہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کے منتظر ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار 72 گھنٹے میں کسی جماعت کو جوائن کریں گے، انہوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، آئین کے مطابق آزاد امیدوار کو 72 گھنٹوں میں کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم کسی کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، ہم پنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں، انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہوناچاہیے تھی، آزاد امیدوار جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، نوازشریف نے کہا تھا کہ اکثریت ہوگی تب بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مانگ کر نہ پہلے ذمہ داری لی نہ اب لوں گا، پارٹی فیصلہ کرے گی۔