سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ، افضل گورو کے ایام شہادت پر آج ہڑتال کی اپیل

سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے حریت پسند کشمیری عوام سے ممتاز آزادی پسند رہنماؤں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے یوم شہادت کی مناسبت سے اتوار 11 فروری کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ نے مقبوضہ علاقے کی سیاسی صورتحال پر غور وخوض کیا اور جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے جاری مظالم اور خوف ودہشت کے ماحول پر تشویش ظاہر کی گئی۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013کو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984کونئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔ شرکائے اجلاس نے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام سے 11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی اور لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے شہدا کے گھر جائیں۔اجلاس میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ تہاڑ ور آگرہ سمیت بھارتی جیلوں کی موت کی کوٹھریوں میں قید کشمیری رہنماؤں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں۔