سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات کے انعقاد پرآرمی چیف سید عاصم منیر کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی(پی پی آئی)عام انتخابات کے انعقاد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نگران حکومت،الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد۔ آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی عوام کاحق رائے دہی کیلئے آزادانہ شرکت، جمہوریت کیلئے انکے عزم کا ثبوت ہے،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی قیادت،انتخابی عمل کیلئے محفوظ ماحول بنانے کیلئے سب سے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سیجاری بیان میں کہا“جیسا کہ پاکستان کے عوام نے آئین پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں ”،قومی میڈیا، سول سوسائٹی،عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نے سب سے بڑی انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔آرمی چیف نے خواہش کا اظہارکیا کہ یہ انتخابات سیاسی اورمعاشی استحکام لائیں اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے امن اور خوشحالی کا مرکز ثابت ہوں۔