میرانشاہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیسکے مطابق فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ سمیت متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ میرانشاہ میں احتجاج کے دوران پیش آیا، مظاہرین انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کر رہے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔میرانشاہ، محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ، گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث محفوظ رہے پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پربِلا اشتعال فائرنگ کی،جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ اور دیگر افراد کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

Next Post

190ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی  ملتوی

Sat Feb 10 , 2024
 راولپنڈی(پی پی آئی)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا لیکن جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل یکم فروری […]